اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) گلگت بلستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو پہلی مرتبہ بڑی کامیابی ملی ہے۔
اس کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے، جس کے ساتھ "شکریہ گلگت بلتستان” کا کیپشن درج ہے۔
https://www.instagram.com/p/CHo3cQ7HWmv/?utm_source=ig_web_copy_link
اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان سینے پر دایاں ہاتھ رکھتے ہوئے مسکرارہے ہیں۔ انسٹاگرام کو اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ انتخابات کے اب تک کے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور یوں یہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں اس وقت سرفہرست ہے۔
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں بالخصوص پی ٹی آئی کے "کھلاڑیوں” کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ صوبے میں 5 سال حکومت کرنے والی مسلم لیگ ن کو صرف 2 نشستیں مل سکی ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔