Ultimate magazine theme for WordPress.

گلگت بلتستان انتخابات، تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

تحریک انصاف نے 9 , پیپلز پارٹی نے 4 مسلم لیگ ن نے 2 جبکہ آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں حاصل کیں

355

گلگت بلتستان (رائٹ پاکستان نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انتخابات کے اب تک کے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور یوں یہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں اس وقت سرفہرست ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ صوبے میں 5 سال حکومت کرنے والی مسلم لیگ ن کو صرف 2 نشستیں مل سکی ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرگئیں

جی بی 7 اسکردو سے  پیپلز پارٹی کے امیدوار اور گلگت بلتستان کے سابق اور پہلے وزیر اعلی سید مہدی علی شاہ کو شکست ہوگئی۔ انہیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد زکریا نے ہرایا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن جی بی ٹو سے الیکشن ہار گئے۔ انہیں پیپلز پارٹی کے جمیل احمد نے شکست دی۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں، جن میں سے 23 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا عمل (گزشتہ روز) 15 نومبر کو صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

سرد موسم، بارش اور برفباری کے باوجود بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر لمبی قطاریں بنائے دکھائی دیے۔

نتائج آنے پر گلگت کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور متوقع فتح یاب امیدواروں کے کارکنوں نے جشن منایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.