اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کیا گیا ہے، ابتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں میں 1 روپے اناسی پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت اب 100 روپے 69 پیسے فی لٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
تاہم مٹی کا تیل حسب سابق 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر میں ہی ملے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی برقرار رہے گی اور یہ 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔