Ultimate magazine theme for WordPress.

نگورنو کاراباخ آذربائیجان کے حوالے کرنے کا عمل شروع

مقامی آرمینیائی باشندوں نے آذربائیجان کی فوج کے آنے سے پہلے اپنے گھروں کو خود آگ لگا دی

523

باکو آذربائیجان (رائٹ پاکستان مانیٹرنگ) نگورنو کاراباخ پر امن معاہدے کے بعد متنازعہ علاقے سے آرمینیائی  باشندوں کے انخلاء شروع ہوچکا ہے۔ علاقہ خالی کرتے ہوئے اور آذربائیجان کی فوج کے آنے سے پہلے مقامی آرمینیا کے مقامی باشندوں نے اپنے گھروں کو خود آگ لگا دی ہے۔

دھوئیں کے بادل جلتے ہوئے گھروں سے فضا میں اٹھ رہے ہیں، جنہیں کئی میل دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اسے "ایکوٹیرر” یعنی ماحولیاتی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے اور اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس امن معاہدے کے مطابق آرمینیائی باشندوں کو متنازع علاقے سے انخلاء کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔

دوسری جانب آرمینیا اور نگورنوکاراباخ  کے مقامی لوگ علاقے کا کنٹرول آذربائیجان کو دینے کے خلاف اپنی حکومت کے خلاف احتجاج بھی کررہے ہیں۔

خیر آباد کہنے کیلئے مقامی عبادتگاہوں تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔

دوطرفہ اس لڑائی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے ہلاک ہونےو الے فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

امن معاہدہ آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے مابین طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق روس امن قائم رکھنے کیلئے اس علاقے میں دو ہزار فوجی اہلکار 16 مقامات پر تعینات کرے گا۔

روس کے فوجی ہیلی کاپٹرز نگورنو کاراباخ  کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور روسی فوجی آہستہ آہستہ علاقے کا کنٹرول آذربائیجان کے حوالے کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.