گلگت بلتستان انتخابات، پولنگ مکمل، گنتی جاری
گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد سات لاکھ پینتالیس ہزار 361 ہے
گلگت بلتستان (رائٹ پاکستان نیوز) گلگت بلتستان میں قانون سازی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔
گلگت بلتستان کی کل 24 میں سے 23 نشستوں پر پولنگ کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری رہا، البتہ سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر رہا۔
پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی لائنیں دکھائی دیں اور لوگ بڑے زوق اور شوق سے ووٹ ڈالنے آتے رہے۔
اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران بھی بھرپور گہماگہمی دیکھنے کو ملی، انتخابات مین حصہ لینے والی تمام جماعتوں نے بھرپور انتخابی جلسے کیے اور ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی۔
گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد سات لاکھ پینتالیس ہزار 361 ہے۔ اِن میں چار لاکھ ترپن ہزار مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
وفاق میں حکمران ضماعت پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیگر کئی دیگر جماعتیں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
اگرچہ آزاد امیدوار بھی میدان عمل میں ہیں، تاہم سیاسی پنڈتوں کے مطابق پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اصل مقابلہ رہا۔
اس سے پہلے موسم کی شدت کے باوجود شمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔