گلگت بلتستان انتخابات 2020 کیلئے پولنگ کا عمل جاری
24 میں سے 23 سیٹوں پر تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ
گلگت بلتستان (رائٹ پاکستان نیوز) موسم کی شدت کے باوجود شمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
گلگت بلتستان کی کل 24 میں سے 23 نشستوں پر پولنگ کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، البتہ سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر ہے۔
گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد سات لاکھ پینتالیس ہزار 361 ہے۔ اِن میں چار لاکھ ترپن ہزار مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
وفاق میں حکمران ضماعت پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیگر کئی جماعتیں بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اگرچہ آزاد امیدوار بھی میدان عمل میں ہیں، تاہم سیاسی پنڈتوں کے مطابق پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔