مریم سے بلاول کی ملاقات، جھکیں گے نہیں، مریم نواز
عوام اپنی جھولیاں اٹھا کر عمران خان اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، راہنماء مسلم لیگ ن
نگر خاص (رائٹ پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل گلگت بلتستان کے شہر نگر خاص میں مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سر پر صرف انتقام کا بھوت سوار ہے، لیکن اس کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ ن ڈٹے ہوئے ہیں کہ ہم ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
Gilgit ……. pic.twitter.com/lNjGPwSgOP
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 11, 2020
مریم نواز نے کہا کہ کوئی ایسا ظلم نہیں جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر نہ کیا گیا ہو، میاں نواز شریف نے ہر ظلم برداشت کیا، حتیٰ کہ اپنی بیٹی کو بھی جیل بھیجا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ظالم حکومت موجودہ سال ختم ہونے سے پہلے ہی واپس ختم ہونے والی ہے، جس کی حکومت ہی ختم ہونے والی ہو، کیا ہنزہ کے عوام اُسے ووٹ ڈال کر اپنا ووٹ ضائع کریں گے؟
مسلم لیگ ن کی راہنماء نے کہا کہ وزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی پاس اور احساس نہیں، حکومت پی ٹی آئی نہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا ہے، اور یہ صرف کرسی پر بیٹھے ہیں، عوام اپنی جھولیاں اٹھاکر عمران خان اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جس کے اخراجات کوئی اور اُٹھاتا ہو، بھلا اُسے غریب عوام کی تکلیف کا علم کیسے ہوسکتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح غریب لوگوں کے ہاتھ امیروں کی جیب میں نہیں ہوتے۔