کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں مزید 21 مریض جاں بحق
کورونا کے 1 ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی
اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آتی چلی جارہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اکیس افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بیس ہزار سے بڑھ کر اکیس ہزار ہوگئی ہے۔
این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1 ہزار 708 نئے کیسز ملک میں رپورٹ ہوئے ہیں، یوں پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ اڑتالیس ہزار 184 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر اکیس ہزار اٹھانوے ہوگئی۔ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا تین لاکھ بیس ہزار پینسٹھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے مریض
- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کورونا کے باعچ موت کے منہ میں جاچکے ہیں، جس کے بعد کورونا کی کل اموات کی سات ہزار اکیس ہوگئی ہے۔
- این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 352 ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 831 ہے۔ این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 69 ہے۔
- این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 432 ہے۔
- این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 195 ہے۔
- این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 911 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 394 ہوگئی ہے۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے شہری فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔